واسطے  حضرت  مرادِ  نیک  نام      عشق  اپنا  دے  مجھے  رب  الانعام        اپنی  الفت  سے  عطا  کر  سوز  و  ساز       اپنے  عرفاں  کے  سکھا  راز  و  نیاز      فضلِ  رحمن  فضل  تیرا  ہر  گھڑی  درکار  ہے         فضلِ  رحمن  فضل  تیرا  ہو  تو    بیڑا  پار  ہے    

    

حضرت  محمد مراد علی خاں رحمتہ  اللہ  علیہ 

  

حضرت سیداجمل شاہ بھڑائچی

رحمتہ اللہ علیہ

حضرت قاضی سید عبدالمالک المعروف سید اجمل شاہ بھڑائچی رحمتہ اللہ علیہ  کئی سلسلوں سے وابستہ تھے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ  سلسلہ چشتیہ جہانیہ و قادریہ و سہروردیہ میں حضرت سید جلال الدین بخاری المعروف بہ مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمتہ اللہ علیہ  کے مرید اور خلیفہ تھے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ  نے حضرت قاضی شیخ قوام الدین دہلوی رحمتہ اللہ علیہ  سے بھی خرقہ خلافت پایا۔ حضرت قاضی شیخ قوام الدین دہلوی کو حضرت الدین چراغ دہلی  رحمتہ اللہ علیہ کا مرید اور خلیفہ ہونے کا شرف حاصل تھا۔

آپ کو بے شمار سلاسل سے  نسبت حاصل تھی۔سلسلہ نظامیہ میں آپ رحمتہ اللہ علیہ  خلیفہ تھے حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمتہ اللہ علیہ  کے اور وہ خلیفہ تھے حضرت نصیرالدین چراغ دہلی  رحمتہ اللہ علیہ  کے۔ سلسلہ کبیریہ میں آپ رحمتہ اللہ علیہ  خلیفہ تھے حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمتہ اللہ علیہ  کے وہ خلیفہ تھے شیخ شمس الدین ابومحمد رحمتہ اللہ علیہ  کے وہ خلیفہ تھے شیخ قطاباالخالدی رحمتہ اللہ علیہ  کےوہ خلیفہ تھے شیخ احمد رحمتہ اللہ علیہ  کےوہ خلیفہ تھے بابا بامجند رحمتہ اللہ علیہ  کے وہ خلیفہ تھے شیخ نجم الدین کبیر رحمتہ اللہ علیہ  کے۔ سلسلہ سہروردیہ میں آپ رحمتہ اللہ علیہ  خلیفہ تھے محدوم جہانیاں جہاں گشت رحمتہ اللہ علیہ  کے وہ خلیفہ تھے حضرت شیخ رکن الدین ملتانی رحمتہ اللہ علیہ  کے وہ خلیفہ تھے شیخ صدرالدین ملتانی رحمتہ اللہ علیہ  کےاور وہ خلیفہ تھے حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی رحمتہ اللہ علیہ  کے۔سلسلہ مداریہ میں آپ رحمتہ اللہ علیہ  خلیفہ تھے حضرت بدعی الدین شاہ مدار رحمتہ اللہ علیہ  کے۔ سلسلہ قادریہ میں آپ رحمتہ اللہ علیہ  خلیفہ تھے سید مخدوم جہانیاں جہاں گشت  رحمتہ اللہ علیہ  کے وہ خلیفہ تھے شیخ محمد عیسیٰ رحمتہ اللہ علیہ  کےوہ خلیفہ تھے شیخ ابوالمکارم فاضل رحمتہ اللہ علیہ  کے وہ خلیفہ تھے قطب الدین رحمتہ اللہ علیہ  وہ خلیفہ تھے شمس الدین ثانی رحمتہ اللہ علیہ  کے وہ خلیفہ تھے شمس الدین علی حداد رحمتہ اللہ علیہ  کے وہ خلیفہ تھے سید عبدالقادرجیلانی رحمتہ اللہ علیہ  کے۔ اسی طرح سلسلہ نقشبندیہ میں آپ رحمتہ اللہ علیہ  خلیفہ تھے شاہ عبدالحق رحمتہ اللہ علیہ  کے وہ خلیفہ تھے خواجہ یعقوب چرخی رحمتہ اللہ علیہ  کے اور وہ خلیفہ تھے خواجہ بہاؤالدین نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ  کے۔

   حضرت قاضی سید عبدالمالک المعروف بہ شاہ اجمل رحمتہ اللہ علیہ  ۲۵رمضان ۸۶۴ ہجری کو اس دارفانی سے رخصت ہوئے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ  کا مزار بہرائچ انڈیا میں مولوی شاہ نعیم اللہ رحمتہ اللہ علیہ  کے مزار کے قریب واقع ہے۔

نوٹ:۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ  کے حالات زندگی  باوجود کوشش کےکہیں سے نہیں مل سکے۔قدیم کتب میں جو کچھ ملا میں نے لکھ دیا۔ اگر کسی صاحب کے پاس ہوں تو   "رابطہ کریں" کو کلک کرکے ہمارے ساتھ رابطہ قائم کریں اور اس کار خیر میں حصہ دار بنے۔ یا نیچے دیئے گئے ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں۔

اسرارالحق

Israr Ul Haq

+923218457693

shaimaisrar@gmail.com